You are currently viewing منی لانڈرنگ تحقیقات: کراچی کے 20 سے زائد کار شوروم مالکان سے ریکارڈ طلب

منی لانڈرنگ تحقیقات: کراچی کے 20 سے زائد کار شوروم مالکان سے ریکارڈ طلب

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے 20 سے زائد کار شوروم مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
ایف آئی اے بینکنگ سرکل کی جانب سے کراچی کے 22 کار شو روم مالکان کو منی لانڈرنگ کے تحقیقات کے سلسلے میں نوٹس جاری کیے ہیں۔
ایف آئی اے حکام نے خالد بن ولید روڈ کے 16، کلفٹن کے 4 اور شاہراہ فیصل پر واقع 2کار شور رومز مالکان سے یکم جنوری 2021 سے اب تک بیرون ملک سے منگوائی گئی گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔
جاری نوٹسز میں پوچھا گیا ہے کہ کار کی خریداری کے لیے بیرون ملک رقم کس طرح بھیج گئی جبکہ گاڑیاں کیسے اور کس کے نام درآمد کی گئیں؟
ایف آئی اے نے تمام درآمدی دستاویزات اور متعلقہ کاغذات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ نوٹس پر عملدرآمد نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ایکسچینج حوالہ ہنڈی ڈیلرز بیرون ملک گاڑیوں کی خریداری میں ملوث پائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل اینٹی کرپشن سرکل حیدرآباد نے خالد بن ولید روڈ پر فلیٹ میں چھاپہ مار کر ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے حوالہ ہنڈی کے الزم میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔