You are currently viewing منٹوں میں سوموٹو اور منٹوں میں فیصلہ، لاڈلہ ازم ملک کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن

منٹوں میں سوموٹو اور منٹوں میں فیصلہ، لاڈلہ ازم ملک کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن

کراچی (ڈیسک) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ منٹوں میں سوموٹو لیا گیا اور منٹوں میں فیصلہ آگیا، لاڈلہ ازم ملک کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
شرجیل میمن کا بیان میں کہنا تھا کہ دو سے زائد ججز نےکہا کہ یہ سوموٹو بنتا ہی نہیں، منٹوں میں سوموٹو لیا گیا منٹوں میں فیصلہ آگیا، اس سے بڑا فیصلہ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا باقی ہے۔
انھوں نے کہا کہ لاڈلےکے لیے رات بارہ ایک بجے عدالتیں کب تک کھلتی رہیں گی؟، لاڈلہ ازم نے ملک میں تباہی کی ہوئی ہے، لاڈلہ ازم ملک کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے، الیکشن کی تاریخ کے فیصلے پر دو نہیں 4 ججز نے اعتراض کیا، 4 ججز نےکہا کہ یہ سوموٹو بنتا ہی نہیں ہے، اکثریتی ججز نےکہا کہ یہ سپریم کورٹ کا اختیار نہیں ہے۔
وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ انتخابات جب ہوں گے اور نتیجہ آئےگا تو عمران خان نتیجہ نہیں مانےگا، انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، کوئی گارنٹی دےگا کہ عمران خان انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے، عمران خان مولا جٹ بنے ہوئے ہیں، دنیا نے دیکھا عمران کل کس طرح عدالتوں میں انٹری دے رہے تھے، ہم نے بھی عدالتیں اور جیل بھگتی ہیں لیکن ہمیں تو اس طرح کی رعایت نہیں ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں غلط روایات قائم کر رہے ہیں، عمران خان کو گرفتار ہونا چاہیے، عمران خان نے مسلسل قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7