You are currently viewing منتخب ہوتے ہی بائیڈن کی ایشیا ٹریڈ ڈیل ختم کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

منتخب ہوتے ہی بائیڈن کی ایشیا ٹریڈ ڈیل ختم کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

آئیووا (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اقتدار میں آتے ہی جو بائیڈن کے ایشیا پیسیفک تجارتی معاہدے کو ختم کرنے کا عندیہ دیدیا۔
ریپلکن سے صدارتی امیدواری کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیووا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 13 دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کے مخالف تھے کیونکہ اس سے امریکا میں مینوفیکچرنگ کے شعبے کو نقصان اور بیروزگاری میں اضافے کا امکان ہے۔
حالیہ دنوں بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے خطے میں چین کے بڑھتے تجارتی کلاؤٹ سے نکلنے کے لیے ویتنام اور انڈونیشیا سمیت 13 ممالک کے ساتھ ”انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک“ (آئی پی ای ایف) معاہدہ میں پیشرفت ہوئی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار میں اسی نوعیت کے ”ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ“ (ٹی پی پی) منصوبے کو مسترد کر دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے آئی پی ای ایف کو ٹی ٹی پی ٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلی حکومت میں ہم بائیڈن کے اس معاہدے کو ایک ہی روز میں ختم کر دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پہلے والے معاہدے سے بھی بدتر ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7