You are currently viewing منتخب حکومت گرانےکی خواہش رکھنےوالےعوام کی نظروں سےگرچکے ہیں، شبلی فراز

منتخب حکومت گرانےکی خواہش رکھنےوالےعوام کی نظروں سےگرچکے ہیں، شبلی فراز

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:23/01/2021 15:20
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ منتخب حکومت گرانےکی خواہش رکھنےوالےعوام کی نظروں سےگرچکے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی اس کی جان نکل چکی، اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی اور ناکامی باقی رہ گئی ہے، منتخب حکومت گرانےکی خواہش رکھنےوالےعوام کی نظروں سےگرچکے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ (ن) لیگی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وہ جھوٹ بول کرعوام کو گمراہ نہیں کرسکتے،  براڈ شیٹ معاملے نے این آراو کی سیاست کو آشکار کیا، اپوزیشن کےلیے براڈ شیٹ پاناما ٹو ثابت ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے، جب عمران خان غریبوں کے لئے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنارہے تھے، اس وقت نواز شریف اور آصف زرداری غریبوں کو لوٹ کر ایون فیلڈ اور سرے میں محل تعمیر کر رہے تھے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.