ممبئی(اسٹاف رپورٹر) بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت دبنگ خان سلمان خان کو اپنی زندگی پر مبنی فلم پر انھں کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم میں اپنے سب سے اچھے دوست سلمان خان کی بھی مہمان کے طورپرانٹری کے خواہشمند ہیں جس سے انہیں بہت خوشی ہوگی ،سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاررنبیر کپورسنجے دت کا مرکزی کردار ادا کریں گے۔
سنجے دت کا کہنا تھا کہ راج کماراوروہ مل کران کی زندگی پر مبنی فلم پرکام کررہے ہیں، تاہم فلم کی کہانی راج کمار ہیرانی اور ابھیجیت جوشی نے لکھی ہے۔
یاد رہے اس فلم کے کام کا آغاز فلم “منا بھائی” تھری کے مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔