You are currently viewing ممتاز مزاح نگار انور مقصود کی طبیعت ناساز

ممتاز مزاح نگار انور مقصود کی طبیعت ناساز

لاہور(ڈیسک) ممتاز مزاح نگار انورمقصود کی طبیعت ناسازہو گئی ہے ۔

انور مقصود کے مختلف ٹیسٹ ہوئے ہیں اور ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

انور مقصود ملک میں ادب کا بڑا نام ہیں جنہوں نے کئی ڈرامے لکھے ہیں اور سب ہی ڈرامے عوام میں بے حد مقبول ہوئے ہیں۔

انور مقصود پاکستان شوبز کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو 35 سال سے اس صنعت سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مصور بھی ہیں۔

اہم معاشرتی مسائل کو انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کرنا ان کا خاصہ ہے اور اپنے اسی انداز بیان کی وجہ سے وہ مداحوں کی پسندیدہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.