ممبئی(ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا ک کے دارالحکومت ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث رہائشی عمارت گرنے سے 8 بچوں سمیت 11افراد ہلاک اور7 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ3 لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ممبئی سٹی کے حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز ممبئی کے نواحی علاقہ مالاڑ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 30 سالہ خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں میں خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔ حکام نے بتایا کہ 3 افراد کے لاپتہ ہونے کے شبہ میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے باعث انہیں خالی کرا دیا گیا ہے۔