You are currently viewing ملک کو 28 سال تک سالانہ 50 ہزار تارکین وطن کی ضرورت ہو گی، فن لینڈ

ملک کو 28 سال تک سالانہ 50 ہزار تارکین وطن کی ضرورت ہو گی، فن لینڈ

ہیلسنکی (ڈیسک) فن لینڈ نے کہا ہے کہ اسے آئندہ 28 سال تک سالانہ 50ہزار تارکین وطن کی ضرورت ہوگی تاکہ ریٹائر ہونے والے افراد کی خالی آسامیوں کو پر کیا جا سکے۔
چینی خبررساں ادارے نے فن لینڈ کی ٹیکنالوجی کمپنی( فن لینڈٹیکنالوجی )کے چیئرمین جاکو ایسکولا کے حوالے سے بتایا کہ ٹیکنالوجی ہمارے ملک کا سب سے اہم برآمدی شعبہ ہے جسے آئندہ دس سال کے دوران ریٹائر ہونے والے 1لاکھ 30 ہزار ماہرین کے متبادل کی ضرورت ہوگی جس کے لیے صرف نصف ملکی سطح پر دستیاب ہوں گے جبکہ باقی افرادی قوت کے لیے امیگریشن کا سہارا لینا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ فن لینڈ کو بطور فلاحی ریاست قائم رکھنے کے لیے موثر افرادی قوت کی ضرورت رہے گی جس کے واحد آپشن غیر ملکی تارکین وطن کی خدمات سے استفادہ کرنا ہے،اس کے لیے طویل مدتی امیگریشن پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف امیگریشن سے ہی تمام چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں، اس کے لیے نوجوانوں کی تمام شعبوں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت کا فروغ ضروری ہے۔