ریاض(ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی 59.9 ملین خوراکیں دے دی گئی ہیں، ان میں 10.1 ملین بوسٹر ڈوز شامل ہیں۔
عرب ذرائع ابلاغ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں کورونا ویکسین کی 5 کروڑ 99 لاکھ 67 ہزار 39 خوراکیں دے دی گئی ہیں جن میں 10.1 ملین بوسٹر ڈوز شامل ہیں اور اب تک ویکسین کی پہلی خوراکیں 25.8 ملین اور دوسری ویکسین کی 24 ملین خوراکیں ملک بھر میں اب تک شہریوں کو فراہم کی گئی ہیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ اب تک 1.94 ملین عمر رسیدہ شہریوں کو ویکسین دی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی خوراک کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا۔ وزارت نے 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو 20 اکتوبر 2021 سے بوسٹر ڈوز دینا شروع کیا ہے۔