اسلام آباد (ڈیسک) گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 548 نئے کیسزاور5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
این سی اوسی کی جانب سے جاری کردی اعداد وشمارکے مطابق ملک میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 548 نئے کیسز اور مزید 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 371 جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار370 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ ایک روز میں 29 ہزار534 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار404، پنجاب میں 97 ہزار533 اورخیبرپختونخوا 36 ہزار823 تعداد ہے ۔ اسلام آباد میں 15 ہزار832 اوربلوچستان میں 13 ہزار282، آزاد کشمیر2 ہزار366 اورگلگت میں 3131 تعداد ہوگئی۔