You are currently viewing ملک میں مافیا کام کررہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے، وفاقی وزیر ہوا بازی  غلام سرور

ملک میں مافیا کام کررہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:24/08/2020 16:20
  • Reading time:1 mins read

ٹیکسلا (ڈیسک) وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ملک میں مافیا کام کررہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے۔

ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ  35 سال سے ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، اتنا ظلم ہلاکو خان اور چنگیز خان نے نہیں کیا جتنا دو جماعتوں نے ملک کے ساتھ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت نے دو سال انتہائی مشکل سے گزارے ہیں، سابقہ حکومت جاتے ہوئے ملک کو دیوالیہ کرگئی، قوم کے لیے آج بھی چور ڈاکو ہیرو اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں، سب کا احتساب ہونا چاہیے ملک میں مافیا کام کررہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی، چینی اور گندم کے بحران میں کاروباری مافیا کا اہم کردار ہے، سندھ میں چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندازوی کی جاتی ہے۔

غلام سرور خان نے بتایا کہ 760 جعلی ڈگری والے ملازمین کو فارغ کرچکے ہیں جس میں 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرکے نکال چکے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.