لاہور (اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے چھان بین کے بغیر یکطرفہ فیصلہ دیا ہے ، 25 ہزار کے قریب ووٹ بغیر کسی دستاویز کے منتقل کیے گئے ، 103 اے کے تحت الیکشن کمیشن نے 60 دن کے اندر فیصلہ نہ دے کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے،ان کا کہنا تھا ووٹروں کے بیان حلفیہ طور پر پیش کیے جن کی ویڈیو اورشہادتیں بھی موجود ہیں ۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن ، نادرا اور ٹربیونل کے درمیان فٹبال بنایا جارہا ہے ، ملک میں شفاف انتخابی نظام ہمارا عزم ہے اورہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
حلقہ این اے 122 کی بات کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ این اے 122 کی ٹیکنیکل دھاندلی کو بے نقاب کرکے ایاز صادق کو دوبارہ گھر بھیجیں گے۔