You are currently viewing ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج 7800 روپے کم ہوگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج 7800 روپے کم ہوگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے کم ہوئی ہے۔
حالیہ کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونا 6687 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 72 ڈالر کم ہو کر 2289 ڈالر فی اونس ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.