You are currently viewing ملک میں ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا

ملک میں ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا۔
ربیع الثانی 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں منعقد ہوا۔
مرکزی کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں بھی منعقد ہوئے۔
ملک کے مختلف علاقوں سے ربیع الثانی کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
بعدازاں رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت کا اعلان کردیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ربیع الثانی 1445 ہجری 17 اکتوبر کو ہوگی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.