You are currently viewing ملک میں جنگل کا قانون، ایلیٹ فورس نے ملازمین پر تشدد کر کے مرضی کا بیان لیا، شیخ رشید

ملک میں جنگل کا قانون، ایلیٹ فورس نے ملازمین پر تشدد کر کے مرضی کا بیان لیا، شیخ رشید

راولپنڈی (ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے، ایلیٹ فورس کے اہلکار رات بارہ بجے میرے گھر آئے ، دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے، میرے ملازمین پر بے پناہ تشدد کیا اور ان سے اپنی مرضی کا بیان لیا۔
شیخ رشید نے وڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ فورس والوں نے میرے گھر کے ملازمین کو زد و کوب کیا اور ان کو مجبور کیا کہ وہ یہ بیان دیں کہ 31مئی کو فورس نے ان پر کوئی تشدد نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 9جون کو پولیس کو نوٹس دیا جس کے ردعمل میں پولیس نے ملازمین کو مار پیٹ کر مرضی کا بیان ریکارڈ کروایا۔
شیخ رشید نے کہا کہ محلے والے گواہ ہیں کہ فورسز کے اہلکار جو سادہ لباس میں تھے ، انھوں نے ملازمین کو مارا پیٹا ، بالآخر محلے والوں نے ہی بیچ بچائو کروا کر نوکروں کی جان بخشی کروائی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ملک میں صورت حال یہ ہے کہ انسان کو حقیر، فقیر اور ذلیل بنا دیا گیا ہے، پولیس ذہنی مریض ہوچکی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا سدا بادشاہی خدا کی ہے، ، قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.