You are currently viewing ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (ڈیسک) ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن سروس اینڈ انڈسٹری کے اعداد وشمار کے مطابق 8 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 68651 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3302 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے مقابلہ میں بالترتیب 3.3 فیصد اور 0.9 فیصد زیادہ ہے، 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66438 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3273 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق 8 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 33236 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 779 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی، پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 12443 بیرل اور گیس کی 678 ایم ایم سی ایف ڈی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 5130 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 64 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 590 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 738 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔