You are currently viewing ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے، نواز شریف

ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے، نواز شریف

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔
لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے، ہم قربانیاں دے کر یہاں تک پہنچے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر ختم کرنا ہوگا، مہنگائی کا خاتمہ ہوگا، عوام خوشحال زندگی بسر کریں گے، گالم گلوچ، بدتمیزی کے کلچر کے خاتمہ کے لیے ووٹ کاسٹ کریں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جدوجہد میں کوئی شک نہیں، مریم نواز نے برے وقت میں پارٹی کے لیے بہت کام کیا، قربانیاں دے کر یہ دن دیکھ رہے ہیں، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جیلیں کاٹی ہیں۔
یاد رہے کہ نواز شریف نے حلقہ این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا اس موقع پر مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.