You are currently viewing ملک سے گندم کی اسمگلنگ کو جنگی بنیادوں پر روکنا ہوگا، اسحاق ڈار

ملک سے گندم کی اسمگلنگ کو جنگی بنیادوں پر روکنا ہوگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، سمت درست ہے، ڈیفالٹ نہیں کریں گے۔اسلام آباد میں اسحاق ڈار نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن دنیا کو فرضی کرپشن کے قصے سنا کر سرمایہ کاری کے رستے بند کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس رفتار سے ہم پہلے چل رہے تھے، ہمیں جی 20 کا حصہ ہونا چاہیے تھا، آج ہماری معیشت دنیا میں 46 ویں نمبر پر جا پہنچی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013ء میں بھی دنیا کہتی تھی ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، ہم نے محنت کی، 5 دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے حوالے سے سابقہ دور ملک کا سیاہ ترین دور تھا، معیشت پر اور تجربے نہیں کرسکتے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے 2013ء سے 2016ء تک اپنا پروگرام مکمل کیا جو ملک کی تاریخ میں ایک بار ہی ہوا ہے، اب ہمیں میکرو اکنامک انڈیکیٹرز کو بہتر بنانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سیاست کے لیے غیرسنجیدہ بیانات دے رہی ہے، اپوزیشن کے غیرسنجیدہ بیانات سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بغیر سوچے سمجھے روپے کی قدر کم کی، ملک سے گندم کی اسمگلنگ کو جنگی بنیادوں پر روکنا ہوگا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7