کراچی (ڈیسک) نئے سال کے پہلے کاروباری دن کے موقع پر ملک بھر کے بینک آج عوامی لین دین نہیں کریں گے۔
2جنوری 2023نئے سال کا پہلا کاروباری دن ہے، اسٹیٹ بینک کے نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر کے بینکوں کی تمام شاخیں آج عوام کو اپنی خدمات فراہم نہیں کریں گی۔
بینک، مالی اداروں، اور مائیکرو فائنانس بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق آفس حاضر ہوں گے لیکن اس دوران وہ شہریوں کو سروسز نہیں دیں گے دفتری امور انجام دیں گے۔
