You are currently viewing ملک بھر میں یوم ِ فضائیہ  جوش و جذبے  کے ساتھ منایا جا ر ہا ہے

ملک بھر میں یوم ِ فضائیہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا ر ہا ہے

کراچی (ڈیسک) پاک فضائیہ کے جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یوم فضائیہ منایا جارہا ہے۔

یوم فضائیہ کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے، جس میں 1965 کی پاک-بھارت جنگ میں ملک کے لیے جان نچھاور کرنے والے شہدائے فضائیہ کو سلام پیش کیا جائے گا۔

اس جنگ میں پاک فضائیہ کے پائلٹ محمد محمود عالم (ایم ایم عالم) نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 ایم کے 56 طیاروں کو گرا کر تاریخ رقم کی تھی۔

ایم ایم عالم کی اس بہادری اور جرات پر انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 1965کی جنگ میں بری اور بحری افواج کے ساتھ ساتھ فضائیہ نے بھی پاک وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.