راولپنڈی (ڈیسک) ملک بھر میں آج یومِ دفاع پاکستان کو جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں آج یومِ دفاع پاکستان کو جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا،
شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےجی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہوئی جس سے سربراہ پاک فوج نے خطاب کیا ۔
یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد جائیں گے جہاں وہ کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات ہوں گی جن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے پاکستانی عوام کو یوم دفاع پر شہدا کے خاندانوں کے پاس جانے اور شکریہ ادا کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔