اسلام آباد (ڈیسک) ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 33 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ بدھ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ، این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 33 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 38 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اسی طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.63 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 53 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک بھر میں کورونا کے 6033 ٹیسٹ، صرف 38 مثبت آئے
- Post author:Umer Khan
- Post published:09/11/2022 12:54
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / صحت
- Post last modified:09/11/2022 12:54
- Reading time:1 mins read
Tags: Covid 19, Covid test positive, islamabad, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, NIH, pakistan news