You are currently viewing ملک بھر میں کورونا سے 2 افراد جاں بحق، وائرس سے متاثرہ  22 نئے کیس رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے 2 افراد جاں بحق، وائرس سے متاثرہ 22 نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد (ڈیسک) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے اور 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
بدھ کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5ہزار126 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.43 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ14 کی حالت تشویشناک ہے ۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں 412 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے3 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور یہاں مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد رہی، لاہور میں417 ٹیسٹوں میں سے 7افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.68 فیصد جبکہ پشاور میں 356 ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.28 فیصد رہی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7