فیصل آباد(ڈیسک) ماہ صیام کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے پر (کل 20رمضان المبارک بروز منگل) کی شام لاکھوں فرزندان اسلام ملک بھر کی جامع مساجد میں اعتکاف بیٹھیں گے۔
اعتکاف بیٹھنے والے فرزندان توحید چاند رات تک مساجد میں قیام اور خشوع و خضو ع کے ساتھ اپنی مذہبی عبادات سرا نجام دیں گے۔
مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ یکسوئی سے اپنی عبادات کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
مردوں کی طرح ہزاروں دختران اسلام بھی اپنے گھروں میں اعتکاف بیٹھیں گی جبکہ خواتین کے بعض اداروں کی جانب سے بھی دینی مدارس میں خواتین کے اجتماعی اعتکاف کابھی اہتمام کیا گیاہے۔