اسلام آباد (ڈیسک) میدانی علاقوں میں دھند کی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں شدید دھند کے باعث نقل و حمل کے ذرائع اور ائیر کوالٹی متاثر ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔
مری، گلیات، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے جبکہ مسلسل خشک موسم کے باعث خیبرپختونخوا سمیت پشاور، رشکئی، مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت پنجاب میں جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا میں شدید دھند اور میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان اور سندھ سمیت سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، موہنجو داڑو اور گردونواح کے علاقے میں رات دو بجے سے دوپہر 12 بجے تک دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
