You are currently viewing ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار جاری

کراچی (ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 4 نومبرکو پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 72 کروڑ1 لاکھ ڈالر، 11 نومبر تک 13 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے۔ ایک ہفتے کے دوران غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 11 نومبر کو اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھے، 4 سے 11 نومبر کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا۔11 نومبر کو کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ 70 ہزار ڈالر تھے۔