You are currently viewing ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکتنے رہ گئے؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا

ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکتنے رہ گئے؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب12 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ زرمبادلہ ذخائر میں 25 اگست سے یکم ستمبر تک 4 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کمی آئی۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کا ڈالر ذخیرہ 2.56 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.34 ارب ڈالر رہا۔
اس دورن اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.77 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان وقت پر بیرونی ادائیگیاں کر رہا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.