You are currently viewing ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 32 کروڑ ڈالر سے زائد کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 32 کروڑ ڈالر سے زائد کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک

کراچی (ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداو شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 32 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے تک 9 ارب 81 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 35 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4 ارب 24 کروڑ ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 57 کروڑ ڈالر رہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7