You are currently viewing ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات، بادشاہ چارلس، شہزادی این و دیگر تقریب میں موجود

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات، بادشاہ چارلس، شہزادی این و دیگر تقریب میں موجود

لندن (ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات انجام دی جا رہی ہیں۔ رسومات کا آغاز ویسٹ منسٹر ایبے میں دعائیہ سروس سے ہو گیا۔

ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبے لایا گیا، دنیا بھر سے بلائے گئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ملکہ کا تابوت رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں مکمل پروٹوکول کے ساتھ لایا گیا۔ دعائیہ سروس ڈین آف ویسٹ منسٹر ڈیوڈ ہوئلے نے کرائیں۔ اس موقع پر بادشاہ چارلس سوم ، شہزادی این، شہزادہ اینڈریو، شہزادہ ایڈوڈ اور ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی موجود تھے۔ان کے علاوہ ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکر بولز شاہی خاندان سمیت ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویسٹ منسٹر ایبے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے غیر ملکی سربراہان مملکت اور شاہی خاندان کے افراد موجود ہیں۔ ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ بھی جنازے میں شریک ہیں۔ تقریب میں امریکا، فرانس، کینیڈا کے صدور جب کہ نائب چینی صدر اپنے وفد کے ہمراہ تقریب میں موجود ہیں۔ برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم جان میجر، ٹونی بلیئر، ورڈن، گورڈن براون، ڈیوڈ کیمرون، تھریسامے، بورس جانسن بھی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ویسٹ منسٹرایبے پہنچ گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دنیا بھر سےتقریبا 500 معززین ملکہ کی آخری رسومات میں شریک ہونگے۔یا د رہے کہ شاہی خاندان کی روسومات آنے والے تمام اخراجات برطانوی حکومت برداشت کرئے گی۔ایک اندازے کے مطابق شاہ چارلس کی تاجپوشی اور ملکہ کی آخری رسومات پر تقریباً 6 بلین پاؤنڈ خرچ ہوں گے۔ ملکہ الزبتھ دوم کی زیر ملکیت 300 کے قریب قیمتی زیورات تھے جن میں سے ویلش گولڈ ویڈنگ بینڈ اور پرل ایئررنگ بھی ان کے ساتھ دفن کیے جائیں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.