You are currently viewing ملازم کی پٹائی، راحت فتح علی خان نے اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی

ملازم کی پٹائی، راحت فتح علی خان نے اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ملازم کی پٹائی پر غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔
گزشتہ دنوں ملازم کی پٹائی کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو میں راحت فتح علی خان ملازم سے بوتل کا پوچھ رہے تھے۔
بعد ازاں شاگرد کے ہمراہ ویڈیو بیان میں گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ یہ ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو ہم اس کو اتنا ہی پیار بھی دیتے ہیں، اگر کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہم اس کوسزا بھی دیتے ہیں۔
تشدد کا شکار شاگرد نوید حسنین کا بھی کہنا تھاکہ جس بوتل کی بات ہورہی ہے، اس پر راحت فتح علی خان کے مرشد نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہوگئی تھی۔
انھوں نے کہاکہ راحت فتح علی خان میرےاستادہیں جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے، وہ ہمارے مرشد ہیں ہمیں مار سکتے ڈانٹ بھی سکتے ہیں، جس نے ویڈیو بنائی ہے وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے۔
واقعہ کے بعد راحت فتح علی خان کو سوشل میڈیا اور ان کے فین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
گلوکار راحت فتح علی خان نے اب ایک اور ویڈیو پیغام اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خدا اور عوام سے معافی چاہتا ہوں۔
راحت فتح علی خان نے کہا کہ مجھے کسی دوسرے انسان سے ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا، فن قوالی سے وابستہ اپنے خاندان سے بھی معذرت خواہ ہوں۔
انھوں نے کہا کہ میرے رویے سے میرے جن تعلق والوں کو تکلیف ہوئی،ان سب سے معافی مانگتا ہوں، یہ غلطی آئندہ کبھی نہیں ہوگی، یہ ویڈیو بھی 9ماہ پرانی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.