You are currently viewing ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو’’نشانِ پاکستان‘‘ سے نوازا گیا

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو’’نشانِ پاکستان‘‘ سے نوازا گیا

                       اسلام آباد (ڈیسک)ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’نشانِ پاکستان‘‘ سے نوازا گیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو’’نشانِ پاکستان‘‘ عطا کیا، تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا، سول و عسکری قیادت سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

بعدازاں ملائیشین وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا،اس موقع پر صدر مملکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ملائیشیا سے تعلقات برادرانہ نوعیت کے ہیں،دونوں ممالک مزید تعاون کے خواہاں ہیں۔ ان  کا کہنا تھا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھارتی جارحیت پر پاکستان نے ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا

تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ ملنے اور یوم پاکستان کی تقریب میں مدعو کرنے پرشکر گزار ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کوفروغ دیناچاہتے ہیں جب کہ سرمایہ کاری سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.