You are currently viewing ملائیشیا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4,006 کیس رپورٹ،8اموات

ملائیشیا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4,006 کیس رپورٹ،8اموات

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:25/04/2022 12:24
  • Reading time:1 mins read

کوالالمپور(ڈیسک)ملائیشیا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4,006 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کیبعد متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 44لاکھ 31ہزار 73 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں 8افراد ہلاک ہونے سے اموات 35ہزار 499ہو گئی ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں نئے متاثرہ کیسز میں 7 بیرون ممالک سے اور 3ہزار 999 کیسز مقامی سطح پر منتقل ہوئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 10ہزار 223مریض صحت یاب ہوئے اور ملک میں اس وقت ایکٹو کیسز 74ہزار 752ہیں۔