کوالالمپور (ڈیسک)ملائیشیا میں ایک دن میں 3,410 نئے کورونا کیس اور 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی وزارت صحت نے کہاکہ ملک میں 3410 نئے کورونا کیسز کے بعد ملک میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد 4,470,471 ہوگئی ہے۔ وزارت کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق مزید 4اموات سے اس وبا سے اموات کی تعداد 35,602 ہوگئی ہے۔وزارت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 1,430 مریض صحت یاب ہوئے جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,408,043 ہوگئی۔26,826 ایکٹو کیسز میں سے 51 کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔