You are currently viewing مقدمات کی تفصیلات، بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

مقدمات کی تفصیلات، بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
بشریٰ بی بی کی درخواست پر جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔