مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدگی کو تین ماہ سے زائد کا عرصہ بیت گیا اور آج بھی کشمیری اپنے بنیادی مذہبی حقوق سے محروم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حریت کانفرنس کی اپیل پر آج احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ،جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل سرچ آپریشن کے بہانے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہےدوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے آزادی مارچ میں شرکت پر درجنوں سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا۔
جبکہ ان تین مہینوں کے دوران سو سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں، اور ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے
بھارتی فوج نے اسیر کشمیری رہنما یاسین ملک کی طبیعت بگڑنے کے باوجود انہیں اسپتال میں داخل نہیں ہونے دیا کشمیری رہنماؤں نے یاسین ملک کی حالت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہیں فوری اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔