You are currently viewing مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں آج آرٹیکل 370 خاتمے کے خلاف قرارداد پیش ہوگی

مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں آج آرٹیکل 370 خاتمے کے خلاف قرارداد پیش ہوگی

جموں (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی ریاستی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں آج کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرنے کیخلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔
مقبوضہ کشمیر کے نئے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ آرٹیکل 370 پر قرارداد پیش کریں گے ، اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی خطاب کریں گے۔
5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کے اقدامات کیخلاف احتجاج بھی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پانچ سال قبل جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا تھا، 6سال بعد یہ جموں و کشمیر اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوگا۔
اجلاس میں اسپیکر کا انتخاب بھی متوقع ہے، نیشنل کانفرنس نے اسپیکر کے لیے عبدالرحیم راٹھور کا نام تجویز کیا ہے جبکہ بی جے پی کے سنیل شرما کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7