You are currently viewing مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر (ٖڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیر کو ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

 کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کو ہندوارہ کے علاقے ماگام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کو ایک مقابلے میں قتل کیاگیا ۔ تاہم مقامی افراد نے فوج کے دعوے کو مستر د کرتے ہوئے کہاہے کہ نوجوان کو بلا جواز طورپر ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا۔ بھارتی فوج کے ترجما ن آر کے پانڈے نے تصدیق کی ہے کہ علاقے میں فوجی کارروائی آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔ یاد رہے کہ 29 جون کوبھارتی فوج نے تین نوجوانوں کو ایک مقابلے میں قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم بعد ازاں ثابت ہوا تھا کہ تینوں نوجوانوں کو فوج نے حراست کے دوران شہید کیا تھا۔ شہید نوجوان مدثر احمد بٹ سمیت تینوں نوجوانوں کے اہلخانہ نے اپنے بیٹوں کی میتیں ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا جنہیں فوجیوں نے جعلی مقابلے میں شہید کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر دفن کردیا ہے ۔ ادھر ضلع بانڈی پورہ کے علاقے شاہ گنڈ سنبل میں اتوار کی شب نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گھر میں زبردستی داخل ہوکر 45 سالہ شکیلہ بیگم کو تیز دھار ہتھیارسے زخمی کردیا ۔شکیلہ بیگم بعدازاں سرینگر کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ مرحومہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکن عبدالماجد ڈار کی اہلیہ تھیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.