You are currently viewing مفتاح اسماعیل سے فاروق ستار کی ملاقات، ایم کیو ایم کے ساتھ چلنے کی پیشکش

مفتاح اسماعیل سے فاروق ستار کی ملاقات، ایم کیو ایم کے ساتھ چلنے کی پیشکش

کراچی (ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے ملاقات کی جس میں انہیں ایم کیو ایم کے ساتھ چلنے کی پیش کش کر دی۔
ملاقات میں فاروق ستار نے مفتاح اسماعیل سے ملکی اور خاص طور پر سندھ و کراچی کی معاشی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
سابق میئر کراچی فارق ستار کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت جن حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں مشترکہ قومی ایجنڈے ناگزیر ہو چکا ہے، انھوں نے کہا کہ کسی بھی پروجیکٹ کے لیے اچھے لوگوں کی ٹیم ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ قابل، دیانت دار، مخلص اور نیک نیت لوگ ہی پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو بھنور سے نکال سکتے ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا، اگر کراچی کو ٹھیک سے چلایا گیا تو سمجھو ملک کو چلایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی کراچی اور اس شہر کے باسیوں کی خدمت کی ہے، آئندہ بھی کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
مفتاح اسماعیل کے متعلق فاروق ستار نے کہا کہ آپ ایک معاشی ویژن رکھنے والے ماہر ہیں، آپ کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں، آئندہ سیاسی لائحہ عمل کیا ہو گا اس حوالے سے میں سوچ بچار کروں گا ۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.