You are currently viewing مغربی سسٹم کل رات پاکستان میں بارش برسائے گا، محکمہ موسمیات

مغربی سسٹم کل رات پاکستان میں بارش برسائے گا، محکمہ موسمیات

کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کی کل رات پاکستان میں داخلے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 27 اپریل کے درمیان بلوچستان میں بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کل سے27 اپریل کے دوران کوئٹہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، کوہلو اور سبی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں نوشکی، پشین، ہرنائی، بارکھان، گوادر، کیچ، آواران میں 26 اور 27 اپریل کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
سندھ میں جمعرات اور جمعہ کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر، شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں، آندھی چلنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں جمعرات کی رات سے پیر تک بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جمعہ سے پیر تک بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.