لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار و کامیڈین سردار کمال دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
سردار کمال کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ سردار کمال منگل کی شب دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
سردار کمال نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔
یاد رہے کہ مایہ ناز کامیڈین سردار کمال عرصہ دراز سے نجی ٹی وی کے ساتھ منسلک تھے۔
اپنے کریئر کے دوران اداکار سردار کمال نے سیکڑوں تھیٹر ڈراموں میں کام کیا اور مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکار سردار کمال کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
مریم نواز نے مرحوم اداکار سردار کمال کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارِ کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اداکاری کے شعبہ میں سردار کمال کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔