لاہور (ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ببرک شاہ کا کمسن بیٹاپانی کے ٹینک میں ڈوب گیا۔ اداکار نے افسوسناک خبر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پرمداحوں کو دی، انہوں نے بیٹے زاویار شاہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب دنیا میں نہیں رہا۔ ببرک شاہ نے لکھا کہ ”میرے تمام بیٹوں میں یہ سب سے زیادہ ذہین اور بہترین تھا، اللہ اس کی مغفرت فرمائے، میں اسے ہمیشہ یاد کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ہماری ملاقات دوبارہ ہو“۔ اداکار نے بیٹے کے لیے دعا کرنے والے مداحوں سے اظہار تشکر بھی کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ببرک شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بیٹے کی موت پانی کے ٹینک میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔

معروف پاکستانی اداکار ببرک شاہ کا 4 سالہ بیٹا ٹینک میں ڈوب گیا
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:05/12/2022 15:19
- Post category:انٹرٹینمنٹ / پاکستان / حادثہ / لاہور
- Post last modified:05/12/2022 15:20
- Reading time:1 mins read
Tags: اداکار ببرک شاہ, پاکستان نیوز, کمسن بیٹا ڈوب گیا, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی
Share the love Share this content
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7