ملتان (ڈیسک) نامور صحافی اور معروف کالم نگار عبدالقادر حسن کی دوسری برسی بدھ (30 نومبر) کو منائی جائے گی۔
عبدالقادرحسن نے سیاسی رپورٹر کی حیثیت سے اپنے کیئریئرکاآغازکیا۔ان کی نوائے وقت کے ساتھ طویل وابستگی رہی۔
انہوں نے رپورٹنگ کے علاوہ ایک لمبے عرصے تک غیر سیاسی باتیں کے عنوان سے کالم بھی لکھے۔ عبدالقادرحسن نے روزنامہ امروز کے ایڈیٹرکی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
وفات سے قبل وہ روزنامہ ایکسپریس کے ساتھ وابستہ رہے ۔30نومبر2020کو ان کاانتقال ہوگیا۔
