You are currently viewing معروف ترک اداکارہ کی سر پر گولی مار کر خودکشی

معروف ترک اداکارہ کی سر پر گولی مار کر خودکشی

موگلا (نیوز ڈیسک) معروف ترک اداکارہ مرفی کیالپ نے 36 برس کی عمر میں خودکشی کرلی۔
ترک میڈیا کے مطابق اداکارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
اداکارہ صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنے گھر پر اکیلی تھیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق علاقہ مکینوں نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی ۔
پولیس نے بلڈنگ کی دوسری منزل پر پہنچ کر اداکارہ کی لاش برآمد کی۔
اداکارہ مرفی کیالپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز تھیٹر سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔
مرفی کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں ”دی واریر“ ،” میٹر آف آنر“، ”سکاریہ فرات “، ”دی لٹل ڈے“،” ڈریمز اینڈ ہوپس“ اور”ایلف“ شامل ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7