You are currently viewing معاشی ایمرجنسی لگ رہی ہے نہ اس متعلق سوچا جارہا ہے، مصدق ملک

معاشی ایمرجنسی لگ رہی ہے نہ اس متعلق سوچا جارہا ہے، مصدق ملک

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نےکہا کہ ملک میں کوئی معاشی ایمرجنسی نہیں لگائی جارہی اور نہ ہی اس بارے میں سوچا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چند روز پہلے سکوک بانڈز کی مد میں 1 ارب ڈالر ادا کیے ہیں جبکہ مزید 3 ارب ڈالر رول اوور ہونے جارہے ہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ روس سے تیل کی خریداری کےلیے امریکی پابندیوں کا سامنا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے دور میں روس سے تیل خریداری کی صرف باتیں کرتی تھی، روس سے ہماری بات چیت کے منٹس موجود ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ روسی وفد بات چیت کےلیے 20 جنوری کو آئے گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان لفافہ نکال کر جو بھی کہہ دیں سچ بن جاتا ہے، ایسے ہوا میں کہہ دینے سے معاہدہ نہیں ہوجاتا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7