You are currently viewing معاشرے کی بہتری کیلئے صحافت کی اہمیت سے کسی صورت انکار ممکن نہیں، گورنر سندھ

معاشرے کی بہتری کیلئے صحافت کی اہمیت سے کسی صورت انکار ممکن نہیں، گورنر سندھ

کراچی (ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب جمہوری اقدار کا علمبردار ادارہ ہے، اس کے اراکین نے جمہوریت کے تحفظ اور بقاء کیلئے نمایاں قربانیاں دی ہیں۔
کراچی پریس کلب کے دورہ کے موقع پر گورنر سندھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ کی بہتری کیلئے صحافت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب آنے پر مسرت ہوئی ہے، انہوں نے پریس کلب کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ اراکین پریس کلب کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں سے بات کروں گا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کو کراچی پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ بھی دی گئی، گورنر سندھ نے اس اعزاز پر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری دورہ کراچی پریس کلب کے موقع پر منتخب عہدیداروں اور سینئر صحافیوں سے بات چیت کررہے ہیں