You are currently viewing مظفرگڑھ،سموگ کی روک تھام اور بچا کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام

مظفرگڑھ،سموگ کی روک تھام اور بچا کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام

مظفرگڑھ (ڈیسک)مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ٹریفک پولیس،پنجاب پولیس اور ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی طرف سے سموگ کی روک تھام اور بچا کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں شہریوں،طلبا اور تاجروں نے بھاری تعداد میں شرکت کی،انچارج ریسکیو 1122 اختر بھٹہ نے اقبال چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واک کا مقصد سموگ کے نقصانات اور اس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر بارے شہریوں کو شعور اور آگاہی فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے سانس اور سینے کی بیماریوں اور ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کےلئے کسان بھائی اپنی فصلات کی باقیات کو جلانے کی بجائے مٹی میں دبا کر تلف کریں،ایندھن کا غیرضروری استعمال نہ کریں،پانی کا زیادہ استعمال کریں،شہر میں رہنے والے حضرات اپنی گاڑیوں کے انجن اچھی حالت میں رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گاڑیاں دھواں نہ چھوڑیں،ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں تاکہ سموگ کی وجہ سے ہونے والے حادثات سے محفوظ رہا جا سکے،انہوں نے کہا کہ سموگ ایک اجتماعی قومی مسئلہ ہے اور اس پر اجتماعی کوششوں سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ شہریوں،طالبعلموں اور تاجروں کی واک میں بھرپور شرکت نہائت خوش آئند ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہری سموگ کے مسئلے کی سنگینی کو بخوبی سمجھتے ہیں اور اس پر قابو پانے کےلئے اپنا کردار بھی ادا کرنا چاہتے ہیں۔