You are currently viewing مطلع صاف ہونے کی صورت میں جمعرات 14 جون کو شوال کا چاند نظر آسکتا ہے، سعودی ماہر موسمیات

مطلع صاف ہونے کی صورت میں جمعرات 14 جون کو شوال کا چاند نظر آسکتا ہے، سعودی ماہر موسمیات

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:08/06/2018 11:18
  • Reading time:1 mins read

ریاض (ڈیسک) سعودی عرب کے ایک ماہر موسمیات عبدالعزیز الحسینی نے کہا ہے کہ اس مرتبہ رمضان المبارک 29 دن کا ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر جمعہ 15 جون کو ہوگی۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق عبدالعزیز الحسینی نے بتایا ہے کہ فلکیات کے اس اندازے کا انحصار عید کے چاند کی رؤیت کے دن موسم کے صاف ہونے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مطلع صاف ہونے کی صورت میں جمعرات 14 جون کو شوال کا چاند نظر آسکتا ہے۔نئے اسلامی مہینے کا آغاز رؤیت ہلال کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور اسلامی کیلنڈر کا ہر مہینہ 29 یا 30 دن کا ہوتا ہے۔چاند کی رؤیت کے اعلان کے لیے دو معتبر شہادتیں ہونا ضروری ہیں اور ان کی شہادتوں کے بعد نئے قمری مہینے کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.