You are currently viewing مطالبات پورے کیے تو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری کریں گے،امریکا

مطالبات پورے کیے تو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری کریں گے،امریکا

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:15/05/2018 14:35
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن(ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہاہے کہ اگر شمالی کوریا نے ان کے تمام مطالبات پورے کیے اور اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کیا تو ان کا اسپیشل سیکٹر کو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری کی اجازت دے گا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو بجلی کی پیداوار بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اگر اس نے اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر تلف کردیا تو ہم امریکی کمپنیوں کو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری نیٹ ورک میں حصہ لینے کی اجازت دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی شمالی کوریا میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بھی مدد کریں گے مگر اس سے قبل شمالی کوریا کو امریکا کے مطالبات پورے کرنا ہوں گے

(این این آئی)

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.