You are currently viewing مضبوط فوج جنگ روکنے اور امن کی ضمانت ہوتی ہے، آرمی چیف

مضبوط فوج جنگ روکنے اور امن کی ضمانت ہوتی ہے، آرمی چیف

بہاولپور(ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تربیت یافتہ  اور پیشہ ورانہ طورپرمضبوط فوج جنگ روکنے اور امن کی ضمانت ہوتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے  مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کی کور فارمیشنز کا دورہ کیا  جہاں انہوں نے  موسم سرماکی اجتماعی ٹریننگ کا جائزہ لیا،آرمی چیف نے فورٹ عباس میں انفینٹری فارمیشن کابھی دورہ کیا، کمانڈر بہاولپور کور انسپکٹر جنرل ٹریننگ بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

آرمی چیف  نے پاک فوج کی تربیت کے اعلیٰ معیار اورآپریشنل تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا اور وہاں موجود افسران اور جوانوں سے گفتگو کی، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان ملک کے اندر اور باہر  بابائےقوم کے ویژن کےمطابق امن کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تربیت یافتہ  اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط فوج جنگ روکنے اور امن کی ضمانت ہوتی ہے، پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ کے تجربے کے باعث لڑائی کیلئے سخت جان فورس بن چکی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.