کراچی (ڈیسک) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مہنگائی کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں مصنوعی مہنگائی کی گئی، کمشنرز اور ڈی سیز کو ضروری احکامات دیئے جائیں کہ وہ قیمتوں کو کنٹرول کریں۔
وزیر اعلیٰ ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے خورو نوش کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔
انہوں نے کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر چیف سیکرٹری سہیل راجپوت نے کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔
